اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے قبل انکی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل انکی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کیساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پاچکے ہیں۔

ایرانی صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔