اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کامونکی پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اسی تناظر میں اے ایس پی سرکل کامونکی ایاز خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی سب انسپکٹر رانا سمیع اللہ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 کس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں سعد اللہ، محمد عدنان، حازق، محمد ساجد، خظر علی اور علی حسن شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے 5 عدد پسٹل 30 بور معہ زندہ روند اور 1 عد رائفل 12 بور برآمد۔ سماجی تنظیموں اور علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔

پاکستان اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موئژ کاروائیاں جاری رہیں گی۔