اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سوہدرہ پولیس کی کاروائی، منشیات فروشی میں ملوث 3 افراد گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سرکل وزیر آباد ہاشم محمود گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختار باجوہ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 3 کس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ناصر ولد اشرف، ماجد حسین عرف ماجو اور ناصر ولد عبدالحمید شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو 180 گرام چرس برآمد کی گئی۔

کامونکی پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان گرفتار

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہے ہیں۔

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔