اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تھرکول منصوبے 6 سال سے بند، کروڑوں روپے مالیت کی مشینری چوری ہونے لگی

تھرپار کر میں کوئلے سے گیس تھرکول انڈر گیسی فکیشن پیدا کرنے کا منصوبے 6 سال گزر جانے کے باوجود تو مکمل نہ ہوسکا البتہ کروڑوں روپے مالیت کی مشینری چوری ہونے لگی۔

وفاقی حکومت کیجانب سے تھرکول بلاک 5 پر انڈر گراؤنڈ گیسی فکیشن منصوبے کا آغاز سال 2010 میں کیا گیا جس کے تحت زیر زمین کوئلہ کو جلا کر گیس میں بدلنے کے بعد بجلی پیدا کرنی تھی۔

سندھ کول اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے پر ڈھائی ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا مگر کامیاب نہ ہوسکا اور سال 2018 میں اسے بند کردیا گیا۔

سوہدرہ پولیس کی کاروائی، منشیات فروشی میں ملوث 3 افراد گرفتار

منصوبے کو غیر فعالیت کے بعد قیمتی مشینری جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے وہاں دیواریں ٹوٹنے اور باڑ نہ ہونے کے باعث چوری کی وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں۔ پولیس نے چوری کے الزام میں 20 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حکومت سندھ اس منصوبے کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نی کرسکی ہے تا ہم حکومت اس منصوبے کیلئے خریدی گئی مشینری کو محفوظ بنائے تو مستقبل میں اسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔