اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپ، طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ساتھی سمیت شہید

مقبوضہ فلسطین کے علاقے طولکرم کے نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔

جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ابوشجاع الجابر اور انکے ساتھی امیر ابو خدیجہ شہید ہوگئے، یہ آپریشن 20 گھنٹوں سے جاری رہا۔

جھڑپوں کے دوران اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جسکے نتیجے میں 4 اسرائیلی اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی

خیال رہے کہ مغربی کنارے میں پہلے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر کے بعد سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 7 اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی افوج اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 450 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔