اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن ہو گا: محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا مشترکہ آپریشن سے مستقل خاتمہ کیا جائے گا۔

کچے کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیلئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا، پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں، غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

بھیک مانگنے پر علاقے کا تنازع، خاتون عدالت پہنچ گئی

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سربراہ نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز، سیکرٹریز داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، نیشنل ایکشن پلان اور انٹیلی جنس اداروں کی ٹیم اور چیف کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان بھر میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔

نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے بارے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تمام آئی جیز نے چینی شہریوں کی سکیورٹی اور حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

تھرکول منصوبے 6 سال سے بند، کروڑوں روپے مالیت کی مشینری چوری ہونے لگی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں، غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔