اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شمالی کوریا کے عوام اپنے ڈکٹیٹر کو ’ابا جی‘ کہنے لگے

شمالی کوریا عام طور پر اپنے جنگی ہتھیاروں اور ان کی نمائش کے باعث دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے، تاہم ان دنوں شمالی کوریا اپنے نغمے کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

حال ہی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گانا تیار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 اپریل کو شمالی کوریا کی جانب سے ایک گانا ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ڈکٹیٹر اور سربراہ کم جانگ ان کو بطور ’دوستانہ والد‘ اور ’گریٹ لیڈر‘ دکھایا گیا ہے۔

اس گانے کے بول بھی والد کے طور پر لکھے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ کم جانگ ان ایک والد کی طرح ہی پوری قوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔

بھیک مانگنے پر علاقے کا تنازع، خاتون عدالت پہنچ گئی

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے اس گانے کو پراپیگنڈہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شمالی کوریا کے سربراہ کی طاقت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس گانے میں شمالی کوریا کے بچے، مرد، خواتین، بوڑھے، جوان، ہر پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد اس گانے کو گنگناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جبکہ اس گانے کے چند بول ایسے ہیں جنہوں نے سب کی توجہ خوب سمیٹی ہے، جس میں سماج کا ہر شخص یہ کہتا سنائی دیا ’لیٹس سنگ، کم جانگ ان دی گریٹ لیڈر’ اور لیٹس بریگ اباؤٹ کم جان ان، فرینڈلی فادر’۔