اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ

اسلام آباد، عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی اسپتال میں موجود ہے۔

بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے اور عمران خان کی اہلیہ کی انڈواسکوپی بھی کی جارہی ہے۔

غیر ملکیوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی اسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔