اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

سابق وزیر فواد چوہدری کی 9مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس سے مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ آئندہ 21 مئی کو طلب کرلیا۔

عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے 21 مئی تک روک دیا، فواد چوہدری کے وکلا نے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی۔

کے پی حکومت نے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کردی

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، فواد چوہدری نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2 تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔