اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترجمان دفتر خارجہ پر تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار

اسلام آباد، ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات پر تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تازہ ترین امریکی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں ہیں لیکن ماضی میں ہم نے کئی ایسے واقعات دیکھے جہاں محض شک پر فہرستیں بنائی گئیں، اس وقت بھی ملوث اشیاء کسی کنٹرول لسٹ میں نہیں تھیں انہیں حساس سمجھا جاتا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا نے کہا کہ ہم نے متعدد بار نشاندہی کی ہے کہ ایسی اشیاء کے جائز اور سویلین تجارتی استعمال ہوتے ہیں، ہم نے کئی بار نشاندہی کی ہے کہ برآمدی کنٹرول کے من مانی اطلاق سے گریز ضروری ہے، ہم نے کئی بار نشاندہی کی کہ ٹیکنالوجی پر پابندی سے بچنے کیلئے متعلقہ فریقین کو بامقصد میکینزم بنانا چاہیے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عہدے سے برطرف

ترجمان گفتگو پر پاکستان کی آمادگی کا مقصد ہے کہ جائز کمرشل صارفین برآمدی کنٹرول کے امتیازی اطلاق سے متاثر نہ ہوں، برآمدی کنٹرول کے امتیازی اطلاق سے جائز تجارتی صارفین کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔