اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ بھی ایک طرح کا تشدد ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ بھی ایک طرح کا تشدد ہے۔

ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسٹیٹ کونسل نے ایک ہفتے کا وقت مانگا تو عدالت نے استدعا منظور کرلی۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں، کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں، البتہ کچھ وقت چاہیے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے انھیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے یہ بھی ایک طرح کا تشدد ہے۔

ایرانی صدر پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں مزید تاخیر نہ ہو، عدالت نے استدعا منظور کرکے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔