اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا جہاں دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر نکلے سینکڑوں مظاہرین نے نسل پرستی بند کرو، اسلام موفوبیا روکو، غزہ میں قتل عام بند کرو کے بینرز اٹھار کھے تھے جبکہ اسپین میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرین نے فلسطین آزاد ہوگا اور نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے، مظاہرین نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطین میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپ، طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ساتھی سمیت شہید

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔