ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں، جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام آباد (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے رانا ثناء اللہ کیجانب سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد کردیا، ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، مولانا کو کس مقصد کیلئے منایا جائے گا؟ ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں۔

ہماری شرافت اور مفاہمت سے جو فائدہ اٹھانا تھا، اٹھالیا، اب دھوکا نہیں دے سکتے ہیں، 8 فروری کو ایک ڈراما رچایا گیا، حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ایسی دھاندلی ہوئی جو تاریخ میں نہیں ہوئی، کہتے تھے صاف شفاف الیکشن ہوں گے لیکن نہ ہوئے، یہ منتخب اور جمہوری حکومت نہیں۔

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ فضل الرحمان کا بہت احترام ہے، وہ اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے جب ہم مشکل میں تھے، انکے ساتھ بیٹھ کر بات کرینگے، انکی بات سمجھنے کی کوشش کرینگے، ہمیں کسی کو 10 بار بھی منانا پڑا تو جائیں گے۔