سندھ حکومت کا اسٹریٹ کرائم کیخلاف دو طرفہ کارروائی کرنے کافیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف دو طرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی سندھ کا 30 واں اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر صورت دہشتگردی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی چاہتے ہیں۔

پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

سندھ حکومت نے پہلے بھی امن بحال کیا اور اب بھی کریں گے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں، جبکہ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف دو طرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت جس بازار میں چوری کا سامان فروخت ہوتا ہے وہاں بھی کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم کو ختم کرنے کیلئے سخت کارروائی کریں۔