پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد، پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر رئیسی بھی شریک ہوئے تھے، اس دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

ایرانی صدر پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان اور ایران کے درمیان جوائنٹ اکنامک فری زون پر توثیق جب کہ سویلین معاملات میں عدالتی امور پر ایم او یو پر دستخط ہوئے، پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے، ویٹرنری اور حیوانات کی صحت سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

urdu news today