اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جنرل(ر) باجوہ سے پی ٹی آئی کی حکومت گرانے سے متعلق گفتگو، سینئر صحافی کے اہم انکشافات

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ شادی کی ایک تقریب میں انکی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے سے متعلق امریکہ کیساتھ مل کر سازش کے الزامات پر ان کیساتھ گفتگو ہوئی تھی۔

مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ان کے سامنے قسم کھا کر کہا کہ امریکہ کیساتھ ملکر پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی گئی۔

سینئر صحافی نے بتایا کہ اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا تھا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں انکا کوئی کردار نہیں تھا۔

کوتوالی پولیس کی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے قسم کھا کر کہا تھا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی کسی سے کوئی تقاضا کیا تھا۔