اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوتوالی پولیس کی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی کوتوالی حافظ محمد امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلال عرف بلو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے نقدی، 1 عدد موٹرسائیکل اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں بلال (سرغنہ گینگ)، ذیشان اور ہمایوں شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے گوجرانوالہ شہر خصوصاََ علاقہ تھانہ کوتوالی میں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روک کر موٹرسائیکل اور نقدی وغیرہ چھین لیتے اور واردات کرنے کے بعد شہر سے فرار ہو جاتے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

1کروڑ تاوان نہ دینے پر ایف بی آر کے ڈائریکٹر کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی، راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

سی پی او نے ایس ایچ او کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد اور انکی پولیس ٹیموں کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

urdu news today