اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدر

لاہور، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، ایرانی صدر نے لاہور آمد پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ اقبال کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکل احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کیساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

عمران خان کی رہائی کب ممکن ہے، رہنما پی ٹی آئی کا دعویٰ سامنے آگیا

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے ممکن نہیں، غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔