اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دوستوں کے مذاق نے معصوم نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی

کراچی، دوستوں کے مذاق نے معصوم نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں دوستوں نے سوشل میڈیا پر مذاق میں دوست کو ڈکیت بتا کر تصاویر وائرل کردیں لیکن دوستوں کے کھیل سے 20 سالہ عبد الباسط شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگیا۔

عبد الباسط کا کہنا ہے کہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد گھر سے نکلنا چھوڑ دیا، قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں اور گھر سے باہر منہ چھپا کے نکلنا پڑ رہا ہے۔

اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکہ کے مفاد میں نہیں ہیں تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں، ملیحہ لودھی

عبد الباسط نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کو معاملے کی شکایت کی جس پر پولیس نے دوستوں کو تھانے بلوا کر معافی منگوائی، اس حوالے سے دوستوں نے کہا انہیں معلوم نہیں تھا کہ مذاق اتنا سنگین ہوجائے گا۔