اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہباز شریف کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، کمشنر لینڈ ریونیو معطل

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لینڈریونیو اسلام آباد اور متعلقہ تمام افسران کو معطل کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے فوری نفاذ کی ہدایات جاری کی تھیں، وزیراعظم شہباز شریف نے افسران کو معطل کرنے کیساتھ انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے افسران کو معطل کرنے کیساتھ انکوائری کا حکم بھی دیا ہے، ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیس زیر سماعت ہیں جب کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسز کے جلد نمٹانے کی درخواست بھی کی تھی۔

بارات میں موبائل فونز، کیش اور دیگر تحائف کی بارش

اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کی ہدایت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہیں، اس بارے میں کوئی بھی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کرونگا۔

اپنی عوام سے کیے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات بڑھانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی۔