اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,672FansLike
9,984FollowersFollow
564,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیر افضل مروت کو چاہیے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک نہ کریں، چیئرمین پی ٹی آئی

ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سے متعلق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ردعمل کا اظہار کردیا۔

شیر افضل مروت ایک نجی انٹرویو میں یہ کہہ رہے تھے کہ انہیں پارٹی کیجانب سے چیئرمین پی اے سی نہ بنانے پر زور لگایا جارہا تھا لیکن عمران خان نے انکی یہ چال الٹ کردی، اس معاملے میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر شیر افضل مروت کو لب کشائی کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

عدلیہ میں مبینہ مداخلت: بلوچستان کی وکلاء تنظمیں بھی میدان میں آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ہم کنگزپارٹی نہیں نہ ڈکٹیٹر شپ ہے کہ اجارہ داری ہو، کور کمیٹی میں 70 ممبران ہیں، سب کھل کر اپنی آرا کا اظہار کرتے ہیں، ہر کام پارٹی کی مشاورت سے ہوتا ہے۔