محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

اسلام آباد، پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آرام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونیوالے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز جمعرات اور ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے، دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کیساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔

راولپنڈی:راہ چلتی خاتون سے پرس چھین لیا گیا