اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیس کا یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

لاہور، پولیس کا یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف درخواست وقار نامی شہری نے دائر کی، وقار علی کے وکیل آفتاب باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

عدالت مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، سیشن کورٹ لاہور نے درخواست گزار سے تھانے کے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید ہونیوالے کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم زیب تن کیا تھا، جسکے بعد انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔