اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکمران اتحاد سے بات نہیں کریں گے انہوں نے ہماری سیٹیں چرائی ہیں، حامد خان

پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد سے اس لیے بات نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے ہماری سیٹیں چرائی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد حکومت بنائی ہوئی ہے اگر وہ حکومت چھوڑ دیں تو ہی بات ہوسکتی ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے تب ہی اسٹیبلشمنٹ بات کرنے کیلئے مجبور ہوتی ہے، حامد خان نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی جن مراحل سے گزری ہے اس میں مذاکرات کا کوئی فائدہ ہوسکتا ہے۔

urdu news today

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ہمارا اب بھی مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بنا کر سماعت کرے۔