اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹی پی لنک وائی فائی راؤٹرکمپنی کے ساتھ ایک ایسا واقعہ کہ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے مشہور زمانہ کمپنی TP-Linkکا نام تو سن رکھا ہوگا ۔یہ کمپنی دنیا بھرمیں وائی فائی ڈیوائسسز اور گھروں میں استعمال ہونے والے راؤٹرز بناتی ہے۔اس کی ویب سائٹ پر روزانہ لاکھوں لوگ اپنے راؤٹرز اور وائی فائی ڈیوائس کی تصحیح کے لئے رابطہ بھی کرتے ہیں لیکن اس کمپنی نے اپنی ویب سائٹ کے ڈومین نیم کو ری نیو نہیں کیا جس کی وجہ سے کسی اور نے یہ ڈومین اپنے نام جاری کروالی اور اب یہ شخص اس ڈومین کی واپسی کا کمپنی سے25لاکھ ڈالر(25کروڑ روپے )مانگ رہا ہے۔اس غلطی کی پہلی بار نشاندہی سائبر مون نے سی ای او امیتے ڈان نے کی اور اپنی پوسٹ میں اس کے بارے میںلکھا۔2014تک بیچی گئی اس کمپنیکی ڈیوائسسز پرtplinklogin-dot-netکی ویب سائٹ درج ہے۔ابتدائی کنفیگریشن میں چاہے آپ کا موڈیم آف لائن ہو پھر بھی ان ڈیواسسز میں اس طرح کی پروگرامنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے آپ کو یہ خودبخود اس ویب سائٹ پر لے جائے گی۔اس کمپنی کی ایک اور ویب سائٹ کا نام tplinkextender-dot-netہے اور یہ وائرلیس اشیاءکے لیے استعمال ہورہی تھی۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پہلی والی ویب سائٹ پر کم از کم 44لاکھ صارف ہر ماہ وزٹ کرتے ہیں لیکن اب یہ ویب سائٹ ٹی پی لنک کے نام نہیں رہی ہیں اور جس بندے نے یہ خریدی ہیں اس کانام معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ 25کروڑ روپے کا مطالبہ کررہا ہے۔