اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسپاٹ فکسرز کی واپسی پر کوئی پریشانی لاحق نہیں،ڈیوڈ رچرڈسن

دبئی(سپورٹس ڈیسک)اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کے حالیہ مطالبات پر ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کر دیا ہے کہ گورننگ باڈی کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی کھیل میں واپسی پر کوئی پریشانی لاحق نہیں کیونکہ وہ اس معاملے کو میرٹ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں اور کسی بھی جرم میں ملوث ہر کھلاڑی کو پھندے پر نہیں لٹکایا جا سکتا ہے۔ انگلش کپتان الیسٹر کک نے بھی حال ہی میں محمد عامر سمیت دیگر بدعنوان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا تھا لیکن مائیکل ایتھرٹن کا اس کے برعکس یہ خیال ہے کہ اس واقعے کے وقت محمد عامر کی کم عمری کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنا چاہئےجنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر اور پیشہ ور قانون دان ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ وہ ان باتوں سے عدم اطمینان محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ان کا نہیں خیال کہ تاحیات پابندیاں ہی اس حوالے سے لازمی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر معاملے کو اس کے میرٹ کے لحاظ سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہر ایک کو کسی جرم میں پھندے پر نہیں لٹکایا جا سکتا اور ان کی توجہ اس بات پر ہے کہ جرم کی نوعیت کے مطابق سزائیں دی جائیں اور ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سخت اقدامات کئے جائیں جو دوسروں پر اثر انداز ہوتے ہیں جبکہ جن پر زور ڈالا جاتا ہے ان کے ساتھ قدرے نرمی برتی جائے۔ ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ وہ ایسے واقعات کیخلاف مناسب مزاحمت کرتے ہوئے اپنی تحقیق کو پہلے سے زیادہ بہتر بنا رہے ہیں تاکہ قوانین کا نفاذ تیزی اور اثر انگیزی کے ساتھ کیا جا سکے۔