اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مذاکرات بند نہیں، پی ٹی آئی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں پی ٹی آئی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ ہوتے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے لہذا مسائل کا حل نکلنا چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ دیکھنا ہوتا ہے کہ مذاکرات پر حکومت کتنا سنجیدہ ہے اور مذاکرات میں دونوں فریقین اپنے اپنے نکات رکھتے ہیں۔

اگر حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو سیاسی بیانات اور میڈیا ٹاک کے بجائے نکات پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کے دور میں مذاکرات ہوئے لیکن عملدرآمد نہ ہوا تو مارشل لا لگ گیا۔ اپوزیشن تو نہیں کہے گی کہ ہم سے مذاکرات کرو۔

حکومت کی جو بھی تجاویز ہوں گی وہ بانی تحریک انصاف کے پاس لے کر جائیں گے، علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈا۔

latest urdu news