اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خفیہ معلومات کی بغیر اجازت تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی بغیر اجازت تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ انفارمیشن کی بغیر اجازت تشہیر کا نوٹس لے لیا۔

اس معاملے میں سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ انفارمیشن کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ایسے تمام افراد کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور خفیہ معلومات ظاہر کرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جانے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حساس معلومات کا پھیلاؤ اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے، یہ برادر ممالک کے ساتھ تعلقات بھی متاثر کرسکتا ہے۔

latest urdu news