اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ظل شاہ قتل کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا ہے، سابق وفاقی وزیر نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہے۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

latest urdu news