اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ کے مسائل اولین ترجیح ہیں، کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں: چوہدری نصیر عباس

ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو کا کہنا ہے کہ شہر کے سیورج، پھاٹک، ایجوکیشن، واپڈا، سوئی گیس اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔

چوہدری نصیر عباس نے لالہ موسیٰ (ن) لیگ آفس میں کارکنان سے ملاقات کی، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈی کو متحرک کریں گے، اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) لالہ موسیٰ ڈاکٹر آصف سمیت مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔

پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری کے متعلق چوہدری نصیر عباس سدھو کو آگاہ کیا۔

latest urdu news