اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فحش اداکارہ سے جنسی تعلق، ٹرمپ کے سابق وکیل عدالت میں پیش

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پر آیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ انکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی۔

مائیکل کوہن نے عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا۔

سابق امریکی صدر کے سابق وکیل نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

مائیکل کوہن نے عدالت کو بتایا کہ ٹرمپ چاہتے تھے کہ وہ میڈیا میں اپنے ذرائع استعمال کریں اور کہانی کو مختلف رنگ دیکر گھمادیں تاکہ انتخابی مہم پر اس معاملے کا کوئی اثر نہ پڑے۔

latest urdu news