اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آڈیو لیکس کیس میں پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس عامر فاروق کو خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں دھمکیاں ملنے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھ دیا۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابرستار نے خط میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کا پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ۔

جیو نیوز کی خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مجھے پیغام دیا گیا سرویلنس کے طریقہ کار کی سکروٹنی سے پیچھے ہٹ جاؤ، میں نے ایسے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے خط کے متن میں کہا ہے کہ میں نے یہ نہیں سمجھا کہ ایسے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کا دھمکی آمیز حربہ لگتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزارتیں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کئے، عدالت نے پی ٹی اے، پیمرا کو بھی نوٹس جاری کئے تھے۔

latest urdu news