اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیرستان میں دھماکا، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

وزیرستان، جنوبی وزیرستان میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں گھر کے اندر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی بم سے ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان حال ہی میں اپنے گھر شفٹ ہوا تھا۔

زور دار دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں 2 خواتین شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بنوت خان، بیوی، شاہ زیب اور بیٹی شامل ہیں۔

latest urdu news