اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہی سیاسی حالات بہتر ہوں گے: پرویز الٰہی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فارم 47 والی حکومت کو عمران خان کی رہائی کا خوف چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام اور ضمنی انتخابات میں قوم نے مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی مقبولیت کا علم ہے اس لیے یہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیاسی و معاشی حالات عمران خان سے مذاکرات کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔

latest urdu news