اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

راولپنڈی، سیشن عدالت نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان نے کہا ہے کہ سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ دیگر انکوائریز بھی ہورہی ہیں، الیکشن کمیشن اور دیگر محکمانہ کارروائیوں میں الزامات ثابت ہو نے پر قانونی کارروائی لازمی کی جائے گی۔

سیشن عدالت کے مطابق اس صورتحال میں الگ مقدمے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

latest urdu news