اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،آزادی کیلئے حکومت عالمی سطح پر کوشاں، چودھری محمد اکرام

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت عالمی سطح پر کوشاں ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر یوں کی آزادی نصیب ہوگی ‘ آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات اس لحاظ سے اہم اس میں ملک کی تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں حصہ لے رہے ہیںلیکن مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج رحمن پورہ میں شہباز مغل کی رہائش گاہپر منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین یوسی تلواڑہ مغلاں شمشیر خاں، وائس چیئرمین شاہد رضوا ن، کونسلر ارشد محمود، عمر دراز، محمد عارف اور عدنان خاں بھی موجود تھے ۔ چودھری محمد اکرام نے کہاکہ موجودہ الیکشن کشمیر کی آزادی کا الیکشن ہے اور مسلم لیگ ن ہی عوامی امنگوں کی حقیقی امنگوں کی ترجمان ہے ۔