اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صوبیدار (ر) غلام حسین کی وفات پر وائس چانسلرجی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی کا اظہار تعزیت

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) وائس چانسلریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالونی خضدار بریگیڈئیر(ر) محمد امین کے والد اور تحریک آزادی پاکستان کے سرگرم سپاہی صوبیدار (ر) غلام حسین کی وفات پر وائس چانسلرجی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ناصرف بحیثت بوائے اسکاؤٹ جنگ آزادی کشمیر 1948ء شریک ہوئے بلکہ 1965اور 1971کی پاک بھارت جنگوں میں وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ جوانمردی سے کیا ان کی ملک قوم کیلئے عسکری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ۔وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکیورٹی اینڈ ایڈمن آفیسر کرنل (ر) کیو ایس گیلانی نے سیالکوٹ کے نواحی گاؤں ڈیت میں مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اوریونیورسٹی کی طرف سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔