اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

معلومات؛ پیزا۔۔۔ دنیا کا مقبول کھاجا

پیزا کا نام سنتے ہی ہر شخص کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔ اسے تیار کرنے کا انداز کیسا ہی ہو لیکن اس میں گوشت،پنیر اور سبزیوں کی آمیزش پیزا کو دنیا کے پسندیدہ کھانوں میں شامل کر دیتی ہے۔
آج ہم پیزا سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق بتائیں گے۔ دنیا بھر میں یکساں مقبول پیزا کی تاریخ دیکھی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اصل موجد یونانی ہیں۔انھوں نے ہی سب سے پہلے روٹی پر پنیر،سبزیاں اور تیل ڈال کر اولیں پیزا تیار کیا۔تاہم جدید پیزا ایک ہزار سال پہلے اٹلی میں بنایا گیا۔اٹلی میں نیپلز شہر کے پیزا نے بہت شہرت پائی۔
٭… پیزا لفظ کی تاریخ؟
’’پیزا ‘‘ کا لفظ اٹلی کے شہر Gaeta سے دریافت ہونے والی قدیم دستاویز میں بھی درج ہے۔ ان کاغذات کا تعلق 997 ء کے دور سے ہے- اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لفظ پیزا کی تاریخ ایک ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم ہے۔
٭…پیزا کتنی مقدار میں کھایا جاتا ہے؟
پیزا دنیا بھر میں کھائی جانے والی غذا ہے۔مگر آپ نے کبھی سوچا کہ یہ غذا کتنی مقدار میں کھائی جاتی ہے؟ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک سال میں تقریباً ’’پانچ ارب‘‘سے زائد پیزا فروخت کیے جاتے ہیں۔
٭… مہنگا ترین پیزا:
Louis XIIIپیزا دنیا کا سب سے مہنگا پیزا ہے۔اس کو اٹلی کا چیف، Renato Viola تیار کرتا ہے۔ اس پیزا کی تیاری میں 72 گھنٹے کا وقت لگتا ہے جبکہ اس کی قیمت 12 ہزار ڈالر ہے, یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اس پیزا کو نہیں خرید سکتا۔ تیاری کے دوران اس پیزا میں لابسٹر،کیور،آٹھ اقسام کی پنیر اور گلابی سمندری نمک استعمال کیا جاتا ہے۔
٭…دنیا کا سب سے بڑا پیزا:
دنیا کا سب سے بڑا پیزا امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع Mama’s and Papa’s Pizzeria کے شیف تیار کرتے ہیں۔اس کی چوڑائی 4 فٹ 6 انچ جبکہ لمبائی بھی اتنی ہی ہوتی ہے۔ یہ ایک چوکور پیزا ہے جسے 50 تا 100 افراد آرام سے کھا سکتے ہیں۔ اس کی قیمت تقریباً 200 ڈالر ہے۔
٭…تلا ہوا پیزا:
ہیزے کی یہ قسم سب سے پہلے اسکاٹ لینڈ میں تیار کی گئی۔وہاں لوگ شوق سے تلا ہوا پیزا کھاتے ہیں۔ نام سے ظاہر ہے کہ یہ پیزا اوون میں پکانے کے بجائے تیل میں تلا جاتا ہے۔ یہ مخصوص ذائقہ رکھنے کے علاوہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
٭… خلا میں پیزا :
دور جدید میں پیزا صرف زمین والوں کے لیے خاص نہیں بلکہ اس کی مقبولیت اب خلا میں بھی پہنچ چکی ۔امریکی خلائی ادارے، ناسا نے حال ہی میں تھری ڈی پرنٹر پر ایسے تجربات کیے ہیں جس کے ذریعے خلابازوں کو بھی پیزا اور دیگر کھانے فراہم کیے جاسکیں۔
٭…صحت کے لیے مفید:
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اٹلی کے تحقیق دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ پیزا کھانے سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ تحقیق کی رو سے ہفتے میں ایک بار پیزا کھانے سے غذائی نالی کا کینسر لاحق ہونے کے خطرے میں 59 فیصد کمی آجاتی ہے۔
٭…کتوں کی بھی پسندیدہ غذا:
کیا آپ جانتے ہیں کہ پیزا کو کتے بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ تاہم کتوں کے لیے تیار کیا جانے والا پیزا مخصوص ہوتا اور اسے ‘‘Heaven Scent Pizza’’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ پیزا میدے, گاجروں اور سیلری سے تیار کیا جاتا ہے۔
٭…ڈائٹنگ کا پیزا:
کون کہتا ہے کہ خواتین وزن گھٹانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں؟ تحقیق کے مطابق خواتین مردں کے مقابلے میں پیزا کھانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔