اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی واپسی سے افواہ سازکمپنیوں کی چمنیاں بند ہو گئیں۔چوہدری رضوان اظہر ناز

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( میاں جواد رفیق سے )مخالف سیاسی جماعتیں ملک میں انارکی پھیلاناچاہتی ہیں۔وزیراعظم کی واپسی سے افواہ سازکمپنیوں کی چمنیاں بند ہو گئیں ،قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں وزیراعظم نوازشریف صحت یاب ہوکرملک کی خدمت کرینگے ان خیالات کااظہار ایم ایس ایف کے ضلعی صدر چوہدری رضوان اظہر ناز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی آفس قائم سنٹر میں بات چیت کے دوران کیا۔ ا س موقع پر میاں رضوان خالد،میاں عرفان ،سینٹر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد عثمان رانا منور، چاچا مشتاق ،اوردیگربھی موجودتھے ۔انہو ں نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پرگامز ن ہوچکاہے۔چوہدری رضوان اظہر ناز نے مزیدکہاکہ خدمت کی سیا ست کادرس د ینے والے عمران خان اورانکی مرکزی قیادت نے محسن انسا نیت عبدا لستارایدھی کے جناز ے میں شر کت نہ کرکے ثابت کیا کہ وہ خدمت کی سیاست کے صرف نام لیواہیں۔