اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اب آپ کے کپڑے کریں گے اسمارٹ فون چارج

اسمارٹ فون تو آج کل ہر ایک کے ہاتھ میں ہوتا ہے مگر اس کے استعمال کا ایک بڑا نقصان بیٹری جلد ختم ہونا ہوتا ہے جسے چارج کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ کے کپڑے ہی اسمارٹ ون چارج کرسکیں تو پھر؟ جی ہاں ایک کمپنی باؤبیکس نے کک اسٹارٹر پر ایک ایسے ملبوسات کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی مہم شروع کی ہے جو اسمارٹ فون کو وائرلیس چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وائر لیس چارجنگ اپیرل نامی ان ملبوسات کے ذریعے آپ اپنی ڈیوائسز کو چارج کرسکیں گے۔ یہ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ہوں گے جن کے اندر ایسے ننھے وائرلیس چارجنگ پیڈز ہوں گے جو ایک چھوٹی بیٹری بینک سے کنکٹ ہوں گے، جس کی مدد سے فون کو چارج کیا جاسکے گا۔ ان ملبوسات کی مدد سے آپ 4000 ایم اے ایچ تک کی بیٹری کو مکمل چارج کرسکیں گے مگر پھر اس بیٹری بینک کو مائیکرو یو ایس بی کی مدد سے دوبارہ چارج کرنا پڑے گا۔ اور ہاں یہ چارجنگ پیڈ کپڑوں کے ساتھ مشین میں دھلنے سے خراب نہیں ہوں گے۔ان ملبوسات کی قیمت 70 ڈالرز سے لے کر 170 ڈالرز کے درمیان ہے جبکہ چارجنگ پیڈ 29 اور بیٹری بینک 49 ڈالرز کا پڑے گا۔ بس آپ کو اپنے فون کو جیب میں رکھنا ہوگا اور وہ چارج ہونا شروع ہوجائے گا۔ ان ملبوسات کی ترسیل یہ کمپنی جنوری 2017 سے شروع کردے گی۔