اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل لاش لیکر بھائی سول اسپتال پہنچ گئے

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی ) شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل لاش لیکر بھائی سول اسپتال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عظیم کالونی کی رہائشی ملک جابر کے گھر سےانکی35 سالہ بیوی نادیہ مردہ حالت میں پائی گئی بھائی محمد رضا کا کہنا ہے کہ انکی بہن نادیہ کو اسکے شوہر ملک جابر نے زہر دیکر مارا ہے اورسونے کی بالیاں چوڑی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گیا ہم صبح آٹھ بجے جب بہن کے گھر گئے تو باہر سے دروازہ بند تھا اور کسی کے نہ کھولنے پر جب اندر داخل ہوئے تو ہماری بہن مردہ حالت میں موجود تھی اور بہنوئی کا کوئی پتہ نہیں اور موبائل بھی بند جا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ کسی گھریلو تنازعہ کی بھی کوئی بات نہیں سنی گئی ۔ اہلہ محلہ کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی شادی کر کے یہ آئے تھے اور ملک جابر ایک پیٹرول پمپ پر کام کرتا ہے۔ پولیس نے بھائی سے تفتیش کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 20160718_135126_resized_2