اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے , چوہدری شوکت منیر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ عوام سسک سسک کر مر رہے ہیں جبکہ تعلیم و صحت کی سہولتیں ناپید ہو چکی ہیں ۔ قومی وسائل صحت و تعلیم پر خرچ کرنے کے بجائے فضول منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں جب تک ملک میں صحت اور تعلیم کی سہولیات عام نہیں ہونگی ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری ‘مہنگائی ‘غربت ‘افلاس ‘لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں نے عام آدمی کی زندگیاں اجیرن بنا کرھی ہیں جبکہ ملک کے حالات سنگین تر ہو جاتے جا رہے ہیں ۔ ہمیشہ بھارت کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی مسلسل 68 سالوں سے کھیل رہا ہے ۔ کشمیر میں آگر اور خون کے دریا بہہ رہے ہیں جس پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں ۔چوہدری شوکت منیر نے مزید کہا کہ ٹیکسوں کے پیسوں سے اورنج ٹرین کے قرض کا سود دیدیا گیا ‘پنجاب میں جو سرمایہ ہے وہ غیر اہم منصوبوں میں لگایا جا رہا ہے ۔ پنجاب میں بھی حکومت کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں ‘یہ منصوبے بلیک لسٹ کمپنیوں کو دیئے جا رہے ہیں ‘دنیا بھر میں ناکام ہونیوالی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کرنیکا اعلان کر رہی ہیں ۔