اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رینجرزاختیارات توسیع میں تاخیرپر چودھری نثارکا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خط لکھ دیاجس میں کہا گیا ہے رینجرز کے اختیارات میں غیر ضروری تاخیر آپریشن کو متاثر کر سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے خط میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع پر ہر بار سندھ حکومت کی جانب سے تاخیر دیکھنے میں آتی ہے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ اختیارات میں توسیع کے حوالے سے اپنے اختیارات استعمال کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن اور معمولات زندگی کی بخالی میں رینجرز کا کلیدی کردار ہے تاہم باہمی مشاور ت کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے ۔یاد رہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی ۔