نیب خیبر پختونخوا کا ایڈیشنل ڈائریکٹر کرپشن الزامات پر گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرپشن الزامات پر نیب خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر روہان ظہیر کو کرپشن الزامات پر گرفتار کر کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ روہان ظہیر نے شہری سے کیس ختم کرانے کیلئے لاکھوں روپے رشوت لی تھی۔