اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,500FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکی میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام نے جو کیا وہ پاکستانی قوم کیلئے رول ماڈل ہے،انعام اﷲ اپل

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سٹی نائب صدر انعام اﷲ اپل نے کہا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام نے جو کیا وہ پاکستانی قوم کیلئے رول ماڈل اور آمریت کی سوچ رکھنے والوں کیلئے عبرت کا درجہ رکھتا ہے ۔ سنجیدہ سیاستدانوں اور عوام کو جمہوریت کے روشن مستقبل کیلئے ’’غیرت مند سے زیادہ ضرورت مند‘‘ سیاستدان کیخلاف ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے ۔ پاکستان میں ایسے سیاستدان موجود ہیں جو اقتدار کیلئے چور دروازے میں نقب لگا کربیٹھے ہوئے ہیں ۔ انعام اﷲ اپل نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جمہوریت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی کیونکہ عوام حکومت کیساتھ ہیں ۔پاکستان میں عوام کی منتخب حکومت اور مسلح افواج ایک ہی مشن کو لیکر اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ ملک اور قومیں جمہوریت کے سہارے ہی پروان چڑھتی ہیں اور قوموں کی ترقی کا راز مضبوط و مسلسل جمہوری نظام کیساتھ وابستہ ہے ۔اقتدار کے خواب دیکھنے والے سیاسی سفر جاری رکھیں اور 2018 ء کے عام انتخابات کا انتظار کریں ۔ پاکستانی قوم اپنے منتخب نمائندوں کی بے توقیری کرنیوالے سیاسی لیڈروں کو بہت جلد سیاسی میدان سے آئوٹ کر دیگی ۔