اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

احتساب کا عمل مجھ سے شروع کیا جائے، شریف خاندان کی بادشاہت ختم ہونے والی ہے: عمران خان

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل مجھ سے شروع کیا جائے۔شریف خاندان کی بادشاہت ختم ہونے والی ہے۔پاکستان اور کشمیر میں حالات مشکل ہیں لیکن جلد سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میرپور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے نواز شریف کا احتساب ہوگا اس کے بعد اس کے وزرا کی باری آئے گی۔میرے تمام اثاثے میرے نام پر ہیں بچوں کے نام پر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزرا جب تقاریر کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ سامنے سہمے ہوئے بکرے بیٹھے ہوتے ہیں جو قربانی سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔بیرسٹر سلطان میں کمزوریاں ضرور ہیں لیکن وہ کرپٹ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن گھروں سے نکل کر پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں تاکہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو۔ خواتین اور نوجوانوں میں جنون دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان اور کشمیر میں اچھا وقت دیکھ رہا ہوں۔