اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گزشتہ 11روز سے کشمیر میں ہونے والے ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل تشویش ہے, ثروت اعجاز قادری

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ گزشتہ 11روز سے کشمیر میں ہونے والے ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل تشویش ہے۔سنی تحریک آج مورخہ 20جولائی کو ملک بھر میں بھارتی ظلم و زیاتی کے خلاف یوم سیاہ منائے گی۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عالمی برادری کشمیریوں کا الحاق پاکستان کا حق تسلیم کرے۔اقوام متحدہ کے سکر ٹری جنرل بانکی مون مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحد ہ کا امن مشن بھیجیں ۔کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف عالمی میڈیا کو رپورٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے۔بھارتی افواج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو اعلاج معالجے کیلئے بیرون ممالک بھیجا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ،اسلام آباد،مظفرآباد،سکھر،پشاور،کوئٹہ،لاہور میںسنی تحریک کے دفاتر میں منعقد ہونے والی”یوم ء الحاق پاکستان” تقاریب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محمد ثروت اعجا ز قا دری نے کہا ہے کہ بزرگ کشمیری رہنما کی طرف سے پیش کردہ امن کشمیر فارمولا کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں ۔بھارت کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کو نکالے۔عالمی برادی کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔محمد ثروت اعجا ز قا دری نے کہا ہے کہ حکومت مسلئہ کشمیر پر محض بیان بازی سے کام چلانے کی بجائے عالمی برادری سے مسلئہ کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدام اٹھائے۔حکومت کشمیر میں جاری ریاستی ظلم کے خلاف آل پارٹی کانفرنس طلب کرے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انتہاء پسندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔جس سے علاقائی امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔مسئلہ کشمیر پر امریکہ،چین برطانیہ اور روس کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے۔خطے کی صورت حال کو سنگین میں بد ل کر بھارت اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے مگر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی میڈیا نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔عالمی برادری کو اپنا دوہرا معیار تبدیل کرنا ہوگا۔