اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فرار نہیں ہوا، بھاگنا ہوتا تو لندن سے پاکستان کبھی نہ آتا: عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری پیش کر دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کر دی ہے۔ پورٹ بیسن تھانے میں گرفتاری سے پہلے انہوں نے کہا کہ میں عدالت سے فرار نہیں ہوا۔ایسی خبریں غلط ہیں۔ اس سے پہلےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں جب عدالت پہنچا تو عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا اس کے دروازے بند ہو چکے تھے اس لئے واپس آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں گرفتاری دینے کیلئے پورٹ بیسن تھانے پہنچ رہا ہوں۔فرار ہونا ہوتا تو لندن سے پاکستان کبھی نہ آتا۔واضح رہے کہ صبح ڈاکٹر عاصم میں ان کی ضمانت منسوخ ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدالت سے واپس چلے گئے تھے۔