اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کمشنر گوجرانوالہ کی موسم برسات کے پیش نظر انسداد ڈینگی اقدامات اور سرویلینس سر گرمیاں بڑھانے کی ہدایت

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے تمام اضلاع کی انتظامیہ ‘ محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو بارشوں اور موسم برسات کے پیش نظر انسداد ڈینگی اقدامات اور سرویلینس سر گرمیاں بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے انہوںنے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ‘ واسا اورٹی ایم ایز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ہر علاقے میں بارش کے بعد پانی کے نکاس کے لئے فوری ہنگامی انتظامات کئے جائیں اور افسران خود اس کام کی نگرانی کریں۔ وہ اپنے دفتر میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ویڈیو لنک اجلا س کے ذریعے ہدایات جاری کر رہے تھے کمشنر آفس میں ڈی سی اوگوجرانوالہ محمد عامر جان ‘ ڈائر یکٹر ہیلتھ ‘ ای ڈی او ہیلتھ ‘ اے سی (جی) انجم ریاض سیٹھی اور دیگر افسران شریک تھے کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے تمام ذرائع استعمال میں لائے جائیں انہو ںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور حکومتی ترجیحات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اب انسداد ڈینگی امور میں غلطی اور کو تاہی کی کو ئی گنجائش نہیں تمام محکمے ایس او پیز ( سٹینڈرڈائز ڈ اپریشنل پروسیجر) کے مطابق کام کریں اور بہتر نتائج حاصل کریں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں انڈور ‘آئوٹ ڈور سرگرمیا ں بڑھا ئی جائیں کیونکہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے سخت محنت اور جانفشانی سے فرائض انجام دینے کی اشد ضرورت ہے اجلاس میں ادویات کی دستیابی اور دیگرامو رکا تفصیلی جائزہ لیاگیا ڈی سی اوز نے اپنے اپنے ضلع سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔