اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنوں پر لڑکے براجمان

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا،ڈویثرنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن لاہور کے طلبہ نے مجموعی طورپر پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرکے میدان مار لیا۔ڈی پی ایس کے رانا عمر فرمان نے 1087نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن جبکہ ڈی پی ایس کے محمد شایان وحید نے 1086نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی،ڈی پی ایس کے ہی سید مومن علی اور حسنین مشتاق نے 1085نمبر حاصل کرکے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح میٹرک 2016کے نتائج میں لڑکے بازی لے گئے ۔میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسرڈاکٹر نصر اللہ ورک نے کمیٹی روم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے سالانہ نتائج 2016ء میں سائنس گروپ (بوائز )میں ڈی پی ایس کے رانا عمر فرمان نے 1087نمبر حاصل کرکے پہلی ،ڈی پی ایس کے محمد شایان وحید نے 1086نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ ڈی پی ایس کے ہی سید مومن علی اور حسین مشتاق نے 1085نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین لاہور بورڈ نے بتایا کہ سائنس گروپ(گرلز)میں دی پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن کی سیمل سلیم نے 1083نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن ،ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن کی رمشہ طاہر نے 1082نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ جناح گرائمر سیکنڈری سکول شاد باغ کی سجل طارق نے 1079نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر نصراللہ ورک نے بتایا کہ آرٹس گروپ (بوائز)میں پاکستان ماڈل ہائی سکول رائیونڈروڈ قصور کے صابرعلی نے 1034نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن ،الائیڈ سکول شادمان کے محمد شہزاد نے 1006نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح علامہ اقبال پبلک بوائز ہائی سکول رائیونڈروڑ قصور کے محمد عثمان اور گورنمنٹ پبلک ماڈل ہائی سکول نین سکھ لاہور کے اللہ دتہ نے 994نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ آرٹس گروپ (گرلز)میں علامہ اقبال پبلک بوائز ہائی سکول رائیونڈروڑ قصور کی اقراء نے1067نمبر حاصل کرکے پہلی،سوسائٹی پبلک گرلز ہائی سکول مغل پورہ کی عائشہ خالداور فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک لاہور کی اریج وسیم نے بالترتیب 1055نمبر حاصل کیے،اسی طرح پرائیویٹ امیدوار عظمی وارث نے 1045نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرسیکرٹری لاہور بورڈ ریحانہ الیاس اورکنٹرولر امتحانات اظہر منیر بھی موجود تھے۔